اوڑی میں 3 مزدور دریائے جہلم میں ڈوب گئے، بچاﺅ کاروائی شروع

ظفر اقبال

اوڑی// شمالی ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں ایک پرانے پل پر انہدامی کام کے دوران کم از کم تین مزدوروں کے دریائے جہلم میں ڈوب گئے ہیں تاہم بچاﺅ کاروائی شروع کی گئی ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ کئی کارکن موہورہ اوڑی میں ایک پرانے پل پر انہدامی کام میں مصروف تھے اور اس دوران تین مزدور پاﺅں پھسلنے کی وجہ سے دریائے جہلم میں گر گئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ “انہوں نے ‘حادثے’ کی جگہ کے قریب دریا میں کچھ مشکوک چیزوں کو بہتے ہوئے دیکھا ہے”۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ وہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ لاپتہ افراد کی شناخت شکیل احمد میر ولد سعید اللہ میر ولد کپواڑہ بلال احمد ریشی ولد عبدالاحد ریشی ساکنہ اریجال بڈگام اور محمد اسلم چوہان ساکنہ اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے۔
علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔