عظمیٰ ویب ڈیسک
کوکرناگ// انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وجے کمار بردھی نے اتوار کو کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ تین سے چار ملی ٹینٹوں کا ایک گروپ کوکرناگ کے جنگلاتی علاقے میں موجود ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ جھڑپ میں پولیس شہریوں کے کردار کی جانچ کر رہی ہے کہ وہ ملی ٹینٹوں کے اتنے قریب کیسے تھے۔
آئی جی پی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کوکرناگ جنگل میں ملی ٹینٹوں کی تعداد تین سے چار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم شہریوں کے کردار کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ وہ ملی ٹینٹوں کے اتنے قریب کیوں اور کیسے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ گروپ ڈوڈہ سے اس طرف گھس آیا ہے کیونکہ اننت ناگ اور ڈوڈہ کی سرحدیں جڑی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دو فوجی اور ایک عام شہری مارے گئے جبکہ ایک عام شہری زیر علاج ہے۔
آئی جی پی نے کہا، “علاقے میں وسیع تلاشی کاروائی جاری ہے۔ پہاڑی، جنگلاتی علاقہ اور موسم ایک چیلنج ہے”۔