ادھم پور:3بہنوں سمیت4 افراد نالہ میں غرقاب، لاشیں برآمد

Special Arrangments

اودھم پور// ادھم پور ضلع کی تحصیل رام نگر کے چتریڈی گاوں میں ایک نالے میں ڈوبنے سے تین بہنوں سمیت 4لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ دن کے تقریباً 2:30 بجے ایک اطلاع موصول ہوئی ، جس میں بتایا گیا کہ چتریڈی نالہ میں کم از کم چار افراد غرقاب ہو گئے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر بچاﺅ کاروائیاں شروع کی گئیں اور شام دیر گئے تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے دوران تمام افراد کی لاشوں کو نالہ سے برآمد کر لیا گیا ۔
اُنہوں نے بتایا کہ قانونی کارروائیوں کے لیے لاشوں کو سب ضلع ہسپتال رام نگر منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس زرائع نے مرنے والوں کی شناخت نیشو دیوی، انجو دیوی، میناکشی دختران پھنگو رام اور یش پال ولد سوم راج کے طور پر کی گئی ہے، تمام افراد کا تعلق اودھم پور کے دور دراز گاوں چتریڈی کے رہنے والے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام افراد جانوروں کو چرانے اور اُنہیں پانی پلانے کیلئے نالہ کے قریب گئے تھے۔