ڈوڈہ: دو بہنیں، ایک بھائی جے کے اے ایس امتحان میں کامیاب

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی تحصیل کاہرہ کے گاؤں ترہنکل سے تعلق رکھنے والے دو بہنوں اور ایک بھائی نے جے کے اے ایس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سہیل احمد وانی ولد منیر احمد وانی نے جے کے اے ایس امتحان میں 1055، و اسکی دو سگی بہنوں ہما انجم وانی نے 1050 و افرا انجم وانی نے 1034.5 نمبرات حاصل کرکے اس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ادھر متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اس دوران سب ڈویژن گندوہ بھلیسہ کے چار دیگر امیدواروں نے بھی جے کے اے ایس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے جس میں تبسم اقبال ولد چوہدری محمد اقبال ساکنہ منو، سمیر ابراہیم ولد چوہدری محمد ابراہیم ساکنہ امرئی چنمپل، اشیور دیو ولد کلبھوشن منہاس ساکنہ چلی و چندر کانت ولد راجندر کمار بھگت ساکنہ کالجگاسر شامل ہیں۔
ان کی نمایاں کامیابی پر کئی سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔