بڈگام کے وتر ہیل خانصاحب علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین جاری جھڑپ میں تین ملی ٹینٹ مارے گئے، اسی دوران اُن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔اسی دوران ایک رہائشی مکان بھی تباہ ہوا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ وترہیل میں لشکر طیبہ (ٹی آر ایف )کے کمانڈر لطیف راتھر سمیت تین جنگجووں کو فورسز نے مار گرایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لطیف راتھر کشمیری پنڈت راہل بھٹ اور امبرین بھٹ سمیت متعدد شہریوں کی ہلاکتوں میں براہ راست ملوث رہا ہے۔