شوپیاں//جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے منجھ مرگ علاقے میں منگل کی صبح ایک خونریز جھڑپ میں کم از کم 3 لشکر جنگجو مارے گیے ہیں۔
کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کر کے بتایا،”شوپیاں کے منجھ مرگ علاقے میں جنگجووں کے ساتھ ہوۓ ایک انکاونٹر میں لشکر طیبہ کے تین جنگجو مارے گیے ہیں۔
اے ڈی جی پی کا حوالہ دیتے ایک اور ٹویٹ میں پولیس نے بتایا،”مارے گۓ 03 مقامی عسکریت پسندوں میں، 02 کی شناخت شوپیان کے لطیف لون کے طور پر کی گئی ہے، جو کشمیری پنڈت شری پورن کرشن بھٹ کے قتل میں ملوث ہے اور اننت ناگ کے عمر نذیر، جو نیپال کے تل بہادر تھاپا کے قتل میں ملوث ہے۔ ان کے قبضے سے 01 اے کے 47 رائفل اور 2 پستول برآمد کی گیی ہے“۔
قبل ازیں، علاقے میں جنگجووں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج اور پولیس نے ایک مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا، جس دوران علاقے میں موجود جنگجووں نے ان پر فایرنگ کر دی، جس سے مسلح تصادم کا آغاز ہوا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔