عظمیٰ ویب ڈیسک
پلوامہ/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے کاکا پورہ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ بیگم باگ کاکاپورہ کراسنگ پر پیش آیا، جہاں دو ڈمپر اور ایک آلٹو کار آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں تینوں گاڑیوں کے ڈرائیورز زخمی ہو گئے۔
مقامی لوگوں نے فوری بچاؤ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے زخمی ڈرائیوروں کو طبی علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔جہاں تینوں زخمیوں کا علاج و معالجہ چل رہا ہے ،اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹریفک کو بحال کیا اور حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔