بانڈی پورہ//شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے خوبصورت کلوسہ محلے میں پیر کی دوپہر آتشزدگی کے واقعے میں 3 رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا، جس سے پانچ خاندان بے گھر ہو گئے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ گنائی محلہ کے ایک مکان سے آگ بھڑک اٹھی اور اس نے تیزی سے ملحقہ مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی فائر اور ایمرجنسی سروسز، جموں و کشمیر پولیس اور فوج کے اہلکار جائے واقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پا لیا۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ بروقت آگ پر قابو کر اسے مزید پھیلنے سے روک دیا گیا تاہم 3 مکانوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔