بارہمولہ میں پی ایس اے کے تحت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج

File Photo

بارہمولہ// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پولیس نے جمعرات کو تین افراد کے خلاف ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
ایک بیان میں پولیس ترجمان نے کہا کہ بارہمولہ پولیس نے اندرگام پٹن کے توصیف احمد پرے عرف گاشا، غلام محمد لون عرف گلا سکنہ لچی پورہ اوڑی اور شہزاد احمد ملک عرف شاد پونز سکنہ سنگھ پورہ پٹن کے خلاف ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد تینوں ملزمان کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ حراست میں لئے گئے تینوں افراد کو بعد میں سنٹرل جیل کوٹ بلوال جیل جموں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان افراد کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور یہ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ کئی ایف آئی آرز میں ملوث ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی ملک دشمن سرگرمیوں کو جاری رکھا۔