آپکی زمین آپ کی نگرانی کے تحت جموں و کشمیر میں 28 لاکھ پاس بُکس تقسیم:حکومت

File Photo

سرینگر //انقلابی شہری مرکز ’ آپ کی زمین آپ کی نگرانی ‘ پہل کے تحت جموں و کشمیر کے استفادہ کنندگان میں توریباً اٹھائس لاکھ پاس بکیں تقسیم تقسیم کی گئی ہیں جس کا مقصد زمینی ریکارڈ میں ہیرا پھیری کے امکان کو ختم کرنا ہے ۔
مناسب بات یہ ہے کہ آپ کی زمین آپکی نگرانی اقدام جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے فلیگ شپ پروگراموں میں سے ایک ہے تا کہ زمینی ریکارڈ کے بارے میں شہریوں کو آسانی ، شفافیت اور سہولت فراہم کی جا سکے ۔
اس اقدام کے تحت عوامی صارف سی آئی ایس پورٹل http://landrecords.jk.gov.in پر آن لائن اسکین شدہ ڈیٹا کی کاپیاں تلاش اور دیکھ سکتے ہیں ۔ یہ اقدام لینڈ ریکارڈ سسٹم تک آسان آن لائن رسائی کی سہولت فراہم کرتا ہے جس سے ریونیو کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کو کم کرنے کے علاوہ ریونیو دفاتر کی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری آتی ہے ۔ یہ کوشش ڈیجٹل انڈیا لینڈ ریکارڈ ز ماڈر نائزیشن پروگرام ( ڈی آئی ایل آر ایم پی ) کا حصہ ہے اور جموں و کشمیر نے اس اقدام کے تحت عام لوگوں کو انتہائی شفاف اور جوابدہ خدمات فراہم کرنے میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے ۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق آج تک لاکھوں شہری اپنے اراضی ریکارڈ دیکھ چکے ہیں اور شہریوں کے تاثرات کے نتیجے میں زمین کے ریکارڈ کو مستقل بنیادوں پر صاف اور اپ ڈیٹ کیا گیا ہے ۔
اس سے قبل ان شہریوں کے ذریعہ زمین کے ریکارڈ کی حالت کو دیکھنے یا ان کی نگرانی کرنے کا کوئی طریقہ کار نہیں تھا جو اپنی زمینی ریکارڈ کو دستی طور پر چیک کرنے کیلئے حکام پر منحصر تھے ۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ آپ کی زمین آپ کی نگرانی کے ذریعے زمینی ریکارڈ شہریوں کو آسانی سے دستیاب کرایا گیا ہے اور آن لائن ریونیو سروس کی فراہمی انسانی مداخلت اور فساد کو روک رہی ہے ۔
اسی طرح زمین کے استعمال کے نئے قوانین نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ لوگوں کو ان کی زمین کی مناسب قیمت ملے اور کسانوں کے مفادات کا تحفظ ہو ۔
5 اگست 2019 کے بعد جموں و کشمیر نے ایک بے مثال ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے جس میں تمام شعبوں میں تبدیلی کے اقدامات شروع کئے گئے ہیں ۔ زمین کے ریکارڈ کی دیکھ بھال میں شفافیت ایک ایسا شعبہ تھا جس میں فوری مداخلت کی ضرورت تھی اور ” آپ کی زمین آپکی نگرانی “ اس سمت میں ایک اہم مداخلت ہے ۔