عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں مبینہ طور پر ایک 26 سالہ نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مہاراج گنج، سرینگر میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ پر کام کر رہا ایک ترکھان بجلی کا جھٹکا لگنے سے فوت ہو گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بعد میں متوفی کی شناخت دانش احمد ڈار (26) کے طور پر ہوئی جو واٹاکالو، چاڈورہ بڈگام کا رہنے والا ہے۔
ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔