اننت ناگ میں 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

File Photo

اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں جمعہ کی صبح ایک 25 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ کہ جمعہ کی صبح کچھ مقامی لوگوں نے وزیر باغ علاقے میں لاش پڑی دیکھی اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت ارشاد احمد عمر 25 سال ولد غلام نبی علی ساکن شاکساز محلہ، کڈی پورہ اننت ناگ کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثنائ،ایک پولیس اہلکار نے لاش کی برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔