سرینگر //کشمیر میں 69دنوں کے بعد بدھ کو کورونا وائرس سے 2افراد فوت ہوگئے۔جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4426ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 8جولائی کو وادی میں کورونا وائرس سے 2افراد فوت ہوگئے تھے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے  47ہزار 470ٹیسٹ کئے گئے جن میں 7مسافروں سمیت مزید 127افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 30ہزار 118ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 127افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں54جبکہ کشمیر میں 73افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 73افراد میں 4بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی پہنچے جبکہ 69افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر میں متاثر ہونے والے 73افراد میں  سرینگر میں 44، بارہمولہ میں 8، بڈگام میں 7، پلوامہ میں 3، کپوارہ میں 1، اننت ناگ میں 5، گاندربل میں 5جبکہ بانڈی پورہ، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ اس دوران سرینگر ضلع بدھ کو کورونا وائرس سے مزید 2افرادفوت ہوگئے۔ کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد2252ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے ادھمپور، رام بن، کشتواڑ اورسانبہ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں54افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 54افراد میں 3بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ دیگر 51افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں 54متاثرہ افراد میںجموں میں 6، راجوری میں 5، کٹھوعہ میں 1، پونچھ میں 38 جبکہ ریاسی میں 4افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 6 ہزار 124  تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2252بنی ہوئی ہے۔  
 
 

ملک میں 18 ہزار،833 مثبت،273 فوت

نئی دہلی/یو این آئی/ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کے چھ ہزار سے زیادہ کم کیسز ہونے کی وجہ سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 2.5 لاکھ سے نیچے آ گئی ہے ۔منگل کو ملک میں 59 لاکھ 48 ہزار 360 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک مجموعی طور پر 92 کروڑ 17 لاکھ 65ہزار 405افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 18 ہزار،833 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 71 ہزار 881 ہو گئی ہے ۔ دریں اثنا ء مزید 24،770 مریضوں کی صحت یابی سے ہلاکت خیز وبا ء سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 31 لاکھ 75 ہزار 656 ہو گئی ہے ۔ ایکٹیو کیسز 6،215 سے گھٹ کر دو لاکھ 46 ہزار 687 رہ گئے ہیں۔ وہیں اسی عرصہ کے دوران مزید 273 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموری تعداد بڑھ کر 4،49،538 ہوگئی ہے ۔