رام بن: زیرِ تعمیر فلائی اوور سے گر کر 23 سالہ مزدور جاں بحق

نواز رونیال

رام بن//قصبہ رام بن میں زیرِ تعمیر ایک فلائی اوور پر جاری تعمیراتی کام میں مصروف ایک مزدور گر کر لقمہ اجل بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق، منگل کی دوپہر فلائی اوور پر جاری تعمیراتی کام میں مصروف ایک مزدور فلائی اوور سے نیچے گر گیا، جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی شناخت سریش کمار ولد ارجن سنگھ عمر 23 سال سکنہ مولیسی چندر کوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ گیمن تعمیراتی کمپنی کے ساتھ کام کررہا تھا، جس دوران زیر تعمیر فلائی اوور سے نیچے گر گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ لاش کو قانونی و طبی کاروائیوں کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے لاش لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔