جے ای ای مین امتحان میں 23 امیدواروں نے 100 نمبرات حاصل کئے

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

نئی دہلی// 23 امیدواروں نے انجینئرنگ کے داخلہ امتحان جے ای ای-مینز میں پرفیکٹ 100 سکور حاصل کیے ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق تلنگانہ سے ہے۔
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے منگل کو کہا کہ اہم امتحان کے پہلے ایڈیشن میں 11.70 لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے شرکت کی تھی۔
این ٹی اے کے 100 سکور حاصل کرنے والے امیدواروں میں، سات کا تعلق تلنگانہ سے، دو ہریانہ سے، تین آندھرا پردیش، راجستھان اور مہاراشٹر سے، دو دہلی سے اور ایک ایک گجرات، کرناٹک اور تمل ناڈو سے ہیں۔
این ٹی اے حکام کے مطابق، این ٹی اے سکور حاصل کردہ نمبروں کے فیصد کے برابر نہیں ہے بلکہ سکور کو نارمل کیا گیا ہے۔
ایک سینئر اہلکار نےکہا، ”این ٹی اے کے سکور ملٹی سیشن پیپرز میں نارمل سکور ہوتے ہیں اور یہ ان تمام لوگوں کی کارکردگی پر مبنی ہوتے ہیں جو ایک سیشن میں امتحان میں شریک ہوئے۔ حاصل کردہ نمبروں کو امتحان دینے والوں کے ہر سیشن کے لیے 100 سے 0 تک کے پیمانے میں تبدیل کیا جاتا ہے“
یہ امتحان آسامی، بنگالی، انگریزی، گجراتی، ہندی، کنڑ، ملیالم، مراٹھی، اوڈیا، پنجابی، تامل، تیلگو اور اُردو میں منعقد کیا گیا تھا۔
یہ امتحان بھارت سے باہر مناما، دوحہ، دبئی، کھٹمنڈو، مسقط، ریاض، شارجہ، سنگاپور، کویت سٹی، کوالالمپور، لاگوس/ابوجا، کولمبو، جکارتہ، ماسکو، اٹاوا، پورٹ لوئس، بنکاک، اور واشنگٹن میں بھی منعقد کیا گیا۔