سرینگر// سرکار نے1992 بیچ کے آئی پی ایس افسرہیمنت کمار لوہیا کو کمانڈنٹ جنرل ہوم گارڈس،سیول ڈیفنس و ایس ڈی آر ایف کی کمان سونپی ہے۔ اس دوران سرینگر،بڈگام، اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں نئے قائم کئے گئے پولیس تھانوں اور چوکیوں سے متعلق ایک کمیٹی کو تشکیل دیا گیا۔محکمہ داخلہ کے فائنانشل سیکریٹری(ایڈیشنل چیف سیکریٹری) آر کے گوئل کی جانب سے پیر کو جاری آرڈر میں کہا گیا کہ اپنی تقرری کے منتظر آئی پی ایس(اے جی ایم یو ٹی92)  کے آئی پی ایس افسر ہمنت کمار لوہیا کو ہوم گارڈس،سیول ڈیفنس اور ایس ڈی آر ٰایف کا کمانڈنٹ جنرل تعینات کیا گیا جبک دنیش رانا کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ اس دوران سرینگر،بڈگام، اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں نئے قائم کئے گئے پولیس تھانوں اور چوکیوں کیلئے پولیس یونٹوں اور محکمہ مال کو مشترکہ حد کی سہولیات کا معائنہ کرنے کیلئے ایک کمیٹی کو ہری جھنڈی دکھائی گئی۔محکمہ داخلہ کے فائنانشل سیکریٹری(ایڈیشنل چیف سیکریٹری) آر کے گوئل کی جانب سے جاری ایک اور حکم نامہ کے مطابق اس کمیٹی میں صوبائی کمشنر کشمیر،انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر،متعلق اضلاع کے ڈپٹی کمشنر،متعلقہ اضلاع کے ایس ایس پی اور سی آئی ڈی کے نمائندے شامل ہوںگے۔ کمیٹی کو تاکید کی گئی  ہے کہ وہ کشمیر میں اس طرح کے دوسرے مسائل کا بھی معائنہ کریں اور ایک ما ہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریں۔