سانبہ میں 22 سالہ نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد

جموں// جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع کے ترور گاوں میں بدھ کی صبح 22سالہ نوجوان کی لاش برآمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح ترور گاوں میں چند مقامی افراد نے ایک نوجوان کی لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا ۔
انہوں نے کہاکہ ایس ایچ او سنیل شرما کی سربراہی میں پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت سبھاش چندر ساکن راجوری کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔