بڈگام میں 20 سالہ نوجوان کی مبینہ خودکشی

File Photo

بڈگام// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے کھرپورہ خان صاحب گاو¿ں میں ایک 20 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام (کے ڈی سی) نے سرکاری زرائع کے حوالے سے بتایا کہ محمد شفیع حجام ولد محمد رمضان ساکن کھارپورہ خان صاحب نے جمعرات کو اپنے گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
حجام کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال (ایس ڈی ایچ) خان صاحب لایا گیا، جہاں اے ڈاکٹروں نے اسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر منتقل کر دیا ، وہیں آج صبح نوجوان سرینگر کے ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا۔
اُنہوں نت بتایا کہ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔