انسداد تجاوزات مہم؛ آفتاب مارکیٹ سری نگرمیں 20 دکانیں سربہمر

سری نگر//جموں وکشمیر انتظامیہ نے بدھ کے روز سری نگر کی آفتاب مارکیٹ میں 20 سے زائد دکانوں کو سیل کر دیا ہے ، حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ دکانیں غیر قانونی طور پر قبضہ کی گئی اراضی پر تعمیر کی گئی ہیں۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ 2.7 کنال اراضی پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا ہے، جہاں 20 سے زائد دکانیں تعمیر کی گئیں ہیں۔
عہدیدار نے بتایا، “حکام کو آفتاب مارکیٹ میں زمین پر غیر قانونی قبضے کی شکایت موصول ہوئی تھی جہاں 20 سے زائد دکانیں تعمیر کی گئی تھیں اور غیر قانونی قابضین کو بے دخلی کے نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے لیکن وہ خالی کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد ہم نے دکان کو سیل کرنا شروع کر دیا”۔
دریں اثنا، دکانداروں نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے احتجاج کیا کہ وہ سری نگر میونسپل کارپوریشن کو کرایہ ادا کر رہے ہیں، تاہم حکام نے اس کی تردید کی۔