جموں: آر ایس پورہ میں دلدوز سڑک حادثہ، 2 طالب علم از جان

جموں//جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے آر ایس پورہ میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان بھیانک ٹکر کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں دو طالب علم زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دبلیار آر ایس پورہ میں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس وجہ سے چار افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے دو طالب علموں کومردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت جتن منہاس ولد جنگ بہادر منہاس اور مہاردھ ساکن چیک اغوان کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی پہچان چرن پریت سنگھ ولد دبیر سنگھ کے بطور کی گئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا جہاں پر اُن کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔