کپوارہ کے لولاب میں آتشزدگی، دو منزلہ رہائشی مکان خاکستر

File Photo

کپوارہ//شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے لولاب علاقے میں منگل کی علی الصبح آگ کی ایک واردات میں ایک دو منزلہ مکان خاکستر ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے ککڈ پتی لولاب علاقے میں منگل کی علی الصبح قریب چار بجے نذیر احمد خان نامی ایک شخص کے دو منزلہ مکان میں آگ لگ گئی۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ فائر ٹنڈرس اطلاع موصول ہوتے ہی جائے واردات پر پہنچے تاہم آگ کے شعلوں نے مکان کو اپنی لپیٹ میں کر خاکستر کر دیا تھا۔
آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ کو بھر پور معاوضہ فراہم کرے تاکہ سردیوں کے موسم میں وہ اپنے لئے چھت کا بندو بست کر سکیں۔