اوڑی تصادم آرائی میں 2 جنگجو جان بحق، تلاشی آپریشن جاری: پولیس

اوڑی// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ اوڑی کے ہتھلنگہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جاری تصادم آرائی میں دو عدم شناخت جنگجو مارے گئے ہیں۔

کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کرکے بتایا،’بارہمولہ انکائونٹر اپ ڈیٹ: ایک دہشت گرد مارا گیا، تلاشی آپریشن ہنوز جاری’۔

ایک اور ٹویٹ میں پولیس نے کہا، ” تصادم میں ایک اور جنگجو مارا گیا ہے، تلاشی کاروائی جاری ہے”۔

قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران جوں ہی ایک تلاشی پارٹی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوئوں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔