بارہمولہ میں 2 لشکر معاونین گرفتار، اسلحہ برآمد: پولیس

File Photo

بارہمولہ// کریری بارہمولہ کے وارپورہ علاقے میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران لشکر طیبہ کے دو جنگجومعاون کاروں کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایس او جی، فوج اور ایس ایس بی کی مشترکہ نگرانی میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد کو مشکوک انداز میں حرکت کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
اُنہوں نے مزید بتایا،”ان کی تلاشی کے دوران سیکورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا جس میں دو پستول، دو پستول میگزین اور 15 زندہ راوند شامل ہیں”۔
گرفتار افراد کی شناخت سہیل گلزار اور وسیم احمد پرے کے طور پر ہوئی ہے، دونوں کالعدم عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے معاونین ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں متعلقہ پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔