فوج نے کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں در اندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو دراندازوں کو مار گرانے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔فوج کا کہنا ہے کہ مہلوک ملی ٹینٹوں کے قبضے سے دو اے کے رائفلیں، دو پستول، چار گرینیڈ اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔