ہندواڑہ میں شبانہ آتشزدگی، دو مکان خاکستر

File Photo

یواین آئی

ہندواڑہ//شمالی کشمیر کے کہنہ بل ہندواڑہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات کے دوران دو رہائشی مکان خاکستر ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوارہ کے کہنہ بل علاقے میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل اور ایک مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگ کی اس واردات کے دوران دو مکان خاکستر ہوئے۔
ان کے مطابق پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔