عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے شورت علاقے میں بدھ کے روز ایک 19سالہ لڑکی کو اس کی رہائش گاہ پر بے ہوش پایا گیا، جسے بعد میں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دوشیزہ کو بے ہوش پا کراہل خانہ اور پڑوسیوں نے فوری طور پر ضلع ہسپتال کولگام پہنچایا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔
اہلِ خانہ نے بتایا کہ اُسے مشکوک حالت میں بے ہوش پایا گیا تھا۔
ادھر، پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا تاکہ اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔