سرینگر میں نوجوان کی مبینہ خود کشی

File Photo

سری نگر// سری نگر میں پیر کی شام ایک 19 سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر پھانسی لگا کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سری نگر کے ہمدانیہ کالونی میں ایک 20 سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر اپنی رہائش گاہ پر پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

زرائع نے بتایا کہ اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔