ڈوڈہ کے گندوہ سے 17 سالہ لڑکی کی لاش مشکوک حالت میں برآمد

اشتیاق ملک

ڈوڈہ// ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ بھلیسہ سے ایک سترہ سالہ لڑکی کی لاش مشکوک حالت میں برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، گزشتہ شب گندوہ کے تھلورن گاؤں میں گورنمنٹ ہائی سکول کے نزدیک سترہ سالہ شایستہ بانو دختر عبدالطیف کی دکان کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش ملی۔ اس کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور اسے سب ضلع ہسپتال گندوہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے تمام طبی لوازمات مکمل کرکے لاش کو سپرد کیا گیا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔