مینڈھر ؛وین کھائی میں گرنے سے 13 طلباءسمیت 14 زخمی

پونچھ//پونچھ ضلع میں ایک “اوور لوڈ” ایکو گاڑی سڑک سے پھسل کر ایک گہری میں گرنے سے 13طالب علموں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ حادثہ پونچھ کے مینڈھر میں کیری کانگڑا علاقے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایکو وین ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کرکئی فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چھ افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں، جن میں سے 13 نابالغ ہیں، کو مقامی رضاکاروں اور پولیس سمیت امدادی کارکنوں نے فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا۔ بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر پی اے خان، نے کہا کہ 14 زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں سے دو کو جدید علاج کے لیے جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا ہے۔
زخمیوں کی شناخت مصباح کوثر (16)، فہیم کوثر (15)، ظاہرہ (20)، قاصد رشید (15)، عدید حسین (16)، دانش شاہ (17)، رخسانہ (15)، مسکان بشارت (14) ، عظمیٰ کوثر (16)، مجتب شاہ (20)، حسن علی شاہ (16)، اسیس احمد (16)، محمد لیاقت اور محمد زامران (25)،کے طور پر ہوئی ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
دریں اثناءمقامی لوگوں نے ٹریفک پولیس پر الزام لگایا کہ وہ گاڑیوں میں اوور لوڈنگ کو روکنے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے علاقے میں حادثات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام پر زور دیا کہ وہ معاملے کا جائزہ لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ گاڑیوں میںاوور لوڈنگ نہ ہو تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔