کشتواڑ میں سڑک حادثہ، 13 افراد زخمی

عاصف بٹ

کشتواڑ// کشتواڑ-بٹوت قومی شاہراہ پر کاندنی کے مقام پر منی بس پلٹنے سے 13 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جنھیں علاج ومعالجے کیلے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس ذرائع نےبتایا کہ منی بس زیرنمبر JK17A 5882 ٹھاٹری سے کشتواڑ کی طرف آرہی تھی جس دوران کاندنی کےقریب ڈارئیور کے قابو سےباہر ہوکر پلٹ گی۔ فوری طور مقامی لوگوں نے بچاو کاروائی عمل میں لائی اور زخمیوں کو ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔
زخمیوں کی شناخت رمیش کمار ولد شیب رام ساکنہ ڈودہ، نیتو دیوی زوجہ اندر سنگھ ساکنہ ڈوڈہ، نازیہ متو زوجہ مبشر متو ساکنہ کشتواڑ رویندر سنگھ ولد شادی لال ساکنہ چرالہ، سندیپ۔کمار ولد لیکھ راج ساکنہ چرالہ ومحمد اسلم بٹ ولد غلام حسین بٹ ساکنہ ٹھاٹری ، محمد عمران ولد بشیر احمد ساکنہ ٹھاٹری ، سجاد احمد ولد سلو زرگر ساکنہ چموتی ، عہان ولد واجب حسین ساکنہ چموتی ، رنجن کمار ولد دیوراج ساکنہ سرتھل، زیتونہ بیگم زوجہ نظیر احمد ساکنہ کہارہ، اویس ریاض ولد ریاض احمد ساکنہ کہارہ و سلیمہ بیگم زوجہ غلام رسول ساکنہ ڈوگہ بھدرواہ کے طور ہوئی۔ سبھی کا علاج ضلع ہسپتال میں چل رہا ہے۔