جموں و کشمیر میں 5 دنوں میں 13 زلزلے

File Photo

سری نگر// جموں و کشمیر میں گذشتہ چند دنوں سے لگاتار ہلکے درجے کے زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق ڈوڈہ میں ہفتے کی صبح 9 بجکر 6 منٹ ایک اور زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر3.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی پانچ کلو میٹر تھی۔
ضلع ڈوڈہ میں جمعے کے روز دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور سے قبل 24 اگست کو بھی اسی ضلے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
تاہم ان زلزلوں سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ماہرین ارضیات ان ہلکے درجے کے جھٹکوں کو زمین سے دباؤ کے اخراج سے تعبہر کرتے ہیں۔
تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ہلکے جھٹکے ایک بڑے جھٹکے کی وارننگ بھی ہوسکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔