کولگام گاؤں میں 12سالہ بچی کی مبینہ خودکشی

File Photo

کولگام//جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے یاری پورہ علاقے میں جمعرات کو ایک 12 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر پھانسی کا پھندہ گلے میں ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ یاری پورہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی (نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے آج اپنے گھر میں پھانسی کا پھندا گلے میں ڈال کر خودکشی کی اور موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئی۔
اہلکار نے بتایا کہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ لڑکی نے یہ قدم کیوں اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔