پلوامہ میں نقب زنوں نے 12 دکانوں پر ہاتھ صاف کیا

پلوامہ// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں نامعلوم نقب زنوں نے گزشتہ شب ایک درجن کے قریب دکانوں کے شٹر توڑ کر مالہ و اسباب کو لوٹ کر نو دو گیارہ ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز پلوامہ قصبے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب نقب زنوں نے ایک درجن دکانوں میں موجود قیمتی اشیاءچرا کر راہ فرار اختیار کی۔
محمد شفیع نامی ایک مقامی شہری نے بتایا کہ درمیانی شب چوروں نے ان کے میڈیکل شاپ میں نقب لگا کر وہاں سے لیپ ٹاپ اور نقدی چرائی۔
انہوں نے بتایا کہ دکان میں سی سی ٹی وی بھی نصب ہے تاہم چوروں نے سی سی ٹی وی مونٹر کو بھی چرا لیا۔
ایک اوردکاندر عبدالقیوم ڈار نے بتایا کہ منگل کی صبح پتہ چلا کہ پلوامہ قصبے میں چوروں نے ایک درجن دکانوں کا صفایا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ چوروں نے دکانوں سے قیمتی اشیاءاور نقدی چرائی ہے۔
ان کے مطابق پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور اس ضمن میں کیس درج کرکے نامعلوم نقب زنوں کی تلاش شروع کی ہے۔