عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// منگل کو خراب موسمی صورتحال کے درمیان سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 12 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
سرینگر ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ انڈیگو ایئر لائنز کی تمام (12) پروازیں 1400 بجے سے 2000 بجے تک خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رات 8 بجے کے بعد یا کل پروازوں کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
ادھر، رام بن ضلع میں مسلسل گر رہے پتھروں اور پسیوں کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ گزشتہ روز سے ہی بند ہے۔