یو این آئی
جموں// جموں پولیس نے ضلع میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران غیر قانونی کان کنی کے الزام میں 11 گاڑیوں کو ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ جموں پولیس الگ الگ کارروائیوں کے دورانغیر قانونی کان کنی کے الزام میں 11 گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بالی چرن پولیس چوکی کی ایک ٹیم نے 3 ڈمپر،پھلیان منڈل کی پولیس پوسٹ کی ایک ٹیم نے 3 ڈمپر اور ایک ٹریکٹر ٹرالی، نہرو مارکیٹ کی پولیس پوسٹ کی ٹیم نے 3 ڈمپر اور پولیس پوسٹ چھتھا کی پولیس پوسٹ کی ٹیم نے ایک ٹرکٹر ٹرالی کو ضبط کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی ضبطی کے سلسلے میں ضلع مائننگ آفیسر کو مطلع کیا گیا ہے۔