مینڈھر سڑک حادثے میں 11 مسافر زخمی، 2 کی حالت نازک

مینڈھر// ضلع پونچھ کے مینڈھر میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں قریب ایک درجن مسافر زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سرنکوٹ سے مینڈھر کی طرف جارہی ایک ٹاٹا سومو زیر نمبر JK12-3051گورسائی میں سڑک سے لڑھک گئی۔
مقامی زرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے بچاﺅ کاروائی شروع کی اور زخمیوں کو جائے حادثہ سے نکال کر سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے میں کم از کم 11 مسافر شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
دریں اثنائ، پولیس نے حادثے کا نوٹس لے لیا ہے۔