پونچھ میں ایل او سی پر منشیات کے 10 پیکٹ برآمد

عشرت حسین بٹ

منڈی // فوج نے جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ایل او سی کے قریب ڈوڈہ بٹالین کے علاقے سے فوج نے منشیات کے 10 پیکٹ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منشیات کی سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے۔
فوج کی جانب سے یہاں جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے پونچھ سیکٹر کے ڈوڈہ بٹالین کے علاقہ سے دس پیکٹ منشیات مواد برآمد کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے یہ کاروائی پونچھ ضلع میں سرحد پر معمور ڈوڈہ بٹالین کے علاقہ سے برآمدگی کی ہے۔