کشتواڑ میں ٹریکٹر حادثہ کا شکار، ایک جاں بحق، 2 دیگر زخمی

عاصف بٹ

کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے کیرو پاورپرجیکٹ میں جمعہ کو پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر شدید طور پر زخمی ہوئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ زیرتعمیر پاور پروجیکٹ سائٹ میں جمعہ کی صبح ٹریکٹر کو اس وقت حادثہ پیش آیاجب ٹریکٹر مقامی نالے سے پانی لیکر پروجیکٹ سائٹ کی طرف جارہا تھا جس دوران نالے کے قریب سڑک پر پھسلن کے سبب ٹریکٹر پھسل کر کم از کم ایک سو فٹ گہری میں جاگرا۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت ٹریکٹر پر تین افراد سوار تھے جنھیں فوری طور مقامی لوگوں نے ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے چل بسا۔
متوفی کی شناخت محمد یونس ولد غلام محمد ساکنہ دوندی بونجواہ کے طور ہوئی جبکہ زخمی افراد کی شناخت نذیر احمد ولد محمد شفیع ساکنہ دوندی بونجواہ کے طورہوئی۔