پونچھ سڑک حادثہ میں 1لقمہ اجل،5دیگر زخمی

پونچھ// جموں پونچھ شاہراہ پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے جبکہ مزید 5زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، جموں پونچھ شاہراہ پر دلیرہ کھنیتر کے مقام پر ایک بس کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ جموں سے پونچھ کی طرف جا رہی تھی۔
حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
جاں بحق شخص کی شناخت تاثیر احمد ولد محمد شریف ساکنہ پھامڑا ناڑ مینڈھر کے بطور ہوئی ہے۔
زرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیاگیا ہے۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔