عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری// راجوری ضلع کے گمبھیر مغلاں علاقے میں جمعرات کو ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹاٹا موبائل زیر رجسٹریشن نمبر JK12A-9878 پونچھ سے راجوری کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ندی میں جا گری۔
اُنہوں نے بتایا کہ اِس حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) راجوری منتقل کر دیا گیا۔
حادثے میں 18 سالہ طاہر احمد ولد غلام نبی ساکن سیلا، سرنکوٹ جاں بحق ہو گیا، جبکہ اشفاق احمد (عمر 40 سال) ولد اعظم حسین، مزمل حسین (عمر 29 سال) ولد عبدل اور ارباز شیخ (عمر 25 سال) ولد محمد بشیر شازخمی ہو گئے، تمام سرنکوٹ کے رہائشی تھے۔