کپواڑہ// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے آرم پورہ علاقہ میں جمعرات کو ایک کار اور لوڈ کیرئیر کے آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک کار اور لوڈ کیریئر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کے فوراً بعد انہیں ایس ڈی ایچ کپواڑہ لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ایک زخمی کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے زخمی کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔