سرینگر //منشےات فروشوں کے خلاف اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولےس نے وادی مےں 09 منشےات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشےلی اشاعہ برآمدکرکے ضبط کی۔
تفصیلات کے مطابق منشےات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بارہمولہ پولےس نے ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر بارہمولہ کی زےر نگرانی مےں تھانہ پولےس بارہمولہ نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت شیعب شوکت میر ولد شوکت احمد ساکن کسیہ کالونی آزاد گنج اور ثاقب صابر ولد محمد ابراہیم ساکن لڈورہ رفیع آباد کے طور پر ہوئی ہے جنہیں دیوان باغ بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ان کی ذاتی تلاشی کے دوران ان کے پاس سے 215 گرام چرس جیسی مادہ برآمد ہوئی اور انہیں فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔تھانہ پولےس بارہمولہ نے اس سلسلے مےں کےس متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اسی دوران کولگام پولیس نے منےشات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی کرتے ہوئے اےک خاص اطلاع پر تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے، ایک خصوصی ٹیم نے قاضی گنڈ کے لوئر منڈا میں ایک ناکہ قائم کیا اور ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کیا، جس نے منشیات کی نقل و حمل کی کوشش کی۔ منشیات فروش کی شناخت؛ عبید احمد صوفی ولد محمد مقبول صوفی ساکن سنگم بجبہاڑہ ضلع اننت ناگ۔ چیکنگ کے دوران اس کے قبضے سے 02 کلو گرام چرس جیسے ممنوعہ مادہ برآمدہوئے۔
اسی طرح ایک اور واقعہ میں دامید اللہ کراسنگ پر تھانہ یاری پورہ اور پی پی فریسال کی مشترکہ پولیس پارٹیوں نے ایک خصوصی ناکہ قائم کیا اور ایک منشیات فروش محمد یعقوب ملک ساکن اروانی بیجبہاڑہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 03.87 گرام ہیروئن جیسی ممنوعہ مادہ برآمد کر لی گئی۔تھانہ پولےس قاضی گنڈ اور ےاری پورہ نے اس سلسلے مےں مقدمات متعلقہ دفعات کے تحت انداج کرکے اس سلسلے مےں مذےد تحقےقات شروع کردی۔
اس کے علاوہ بارہمولہ پولےس نے منےشات کے خلاف اپنی کاروائی کرتے ہوئے لالپورہ کنزر مےں گشت کے دوران اےس ڈی پی او ٹنگمرگ کی نگرانی میں پولیس نے دو منشےات فروشوں جن کی شناخت شاہد احمد وانی ولد عبدالغنی اور سمیر احمد راتھر سکنہ لالپورہ کنزر کے طور پر ہوئی ہے کو گرفتار کیا۔ ان کی ذاتی تلاشی کے دوران ان کے پاس سے 108 گرام چرس جیسی مادہ برآمد ہوئی اور انہیں فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔تھانہ پولےس کنزر نے اس سلسلے مےں کےس متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مذےد تحقےقات شروع کردی۔
ادھر اننت نا گ پولےس نے منشےات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرنل کے نزدےک تےن منشےات فروشوں کو گرفتارکےا جن کی شناخت بلال احمد ڈار ولد غلام قادر ڈار ساکن چچڈےپورہ ، سجاد احمد خان ولد غلام نبی خان ساکن رنبےر پورہ مٹن اور مہراج الدےن لون ولد غلام رسول لون ساکن اشحاجی پورہ کے طور پر ہوئی ہے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشےلی ادوےات برآمد ہوئی ہے۔تھانہ پولےس اننت ناگ نے اس سلسلے مےں کےس متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے اس سلسلے مےں مذےد تحقےقات شروع کردی۔