۔56اراکین قانون سازیہ کیخلاف سی بی آئی کے کیس درج،جموں کشمیر سمیت 18ریاستیں شامل

نئی دہلی// سی بی آئی نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز کے خلاف 56 مقدمات درج کیے اور 22 معاملات میں چارج شیٹ داخل کی گئی ۔ایک سوال کے تحریری جواب میں، پرسنل، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے قانون سازوں کے خلاف درج مقدمات کا ریاستی اعداد و شمار دیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آندھرا پردیش میں 2017 سے 2022 کے درمیان 10 مقدمات درج کیے گئے، جو اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ ہیں۔ اس کے بعد اتر پردیش اور کیرالہ میں چھ چھ، مغربی بنگال اور اروناچل پردیش میں پانچ، تمل ناڈو میں چار، منی پور، دہلی اور بہار میں تین تین، جموں و کشمیر اور کرناٹک میں دو دو اور ہریانہ،چھتیس گڑھ، میگھالیہ، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور لکشدیپ میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔