۔52ہفتوں میں بلند ترین سطح جے کے بینک کے حصص کی قیمت 45.45روپے پہنچ گئی

سرینگر//ایک نمایاں پیش رفت میں پیرکوجموں کشمیر بینک کے حصص کی قیمت نیشنل اسٹاک ایکسچینج اوربمبئی اسٹاک ایکسچینج میں 52ہفتوں کے بلند ترین قیمت پر45.45روپے پہنچ گئی۔آخرکارحصصوں کی قیمت بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں44.25 روپے اورنیشنل اسٹاک ایکسچینج میں 44.20 روپے پرٹھہر گئی جبکہ دن بھر تین کروڑ حصصوں کی خریدوفروخت ہوئی ۔قابل ذکر ہے کہ حصصوں کی قیمت میں ستمبر2022سے40فیصد کااضافہ ہوا ہے۔حصصوں کی قیمت میں اضافے پرخوشی کااظہار کرتے ہوئے بینک کے چیئرمین وچیف ایگزیکیٹو افسر بلدیو پرکاش نے کہا تمام حصہ داروں خاص طور مرکزی زیرانتظام علاقوں جموں کشمیر و لداخ کی حکومتوں ،بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرس اوردیگر کاان کی مسلسل حمایت، اور مفیدمشوروں کیلئے شکریہ اداکیا۔انہوں نے بینک ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حصص 52ہفتوں کے بلند ترقین قیمت کو چھوگئے ہیں اوربینک کی سرمایہ کاری4000کروڑتک پہنچ گئی ہے جوایک تاریخی لمحہ ہے۔