۔4ماہ بعد کورونا متاثرین کی تعداد 80سے زیادہ جموں کشمیر میں سرگرم معالات کی تعداد تقریباً500

پرویز احمد
سرینگر // جموں و کشمیر میں 4ماہ کے بعد دوبارہ کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 80کے پار چلی گئی ہے۔پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے12ہزار 391ٹیسٹ کئے گئے جن میں 83افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس سے قبل 26فروری 2022کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 84افراد متاثر ہوئے تھے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 55ہزار 89ہوگئی ہے جن میں 493معاملات سرگرم ہیں۔اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل چوتھے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4756ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کے 9اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 11اضلاع میں 83افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔

 

مثبت قرار دئے گئے 83افراد میں جموں صوبے میں59جبکہ کشمیر صوبے میں 24افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔کشمیر صوبے کے 5اضلاع جن میں پلوامہ، اننت ناگ، گاندربل ، بانڈی پورہ اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 5اضلاع میں 24افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ مثبت قرار دئے گئے24افراد میں سرینگر میں 19، بارہمولہ میں2، بڈگام میں ایک، کپوارہ میں ایک جبکہ کولگام میں 1شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 88ہزار 34ہوگئی ہے جن میں صرف 140معاملات سرگرم ہیں۔ اس دوران وادی میں مسلسل چوتھے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2425بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 4اضلاع جن میں ڈوڈہ، کشتواڑ،رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں 59افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 59افراد میں ضلع جموں میں سب سے زیادہ 49 ادھمپور میں 2، راجوری میں1، کٹھوعہ میں 3، سانبہ میں 2 جبکہ پونچھ میں 2افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 67ہزار کا ہندسہ پار کرکے 1لاکھ 67ہزار 55ہوگئی ہے جن میں صرف 353معاملات سرگرم ہیں۔ جموں صوبے میں بھی مسلسل چوتھے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی جان نہیں گئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2331بنی ہوئی ہے۔