۔3650 کروڑ کے پروجیکٹوں کا افتتاح

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی 5 اکتوبر 2022 کو ہماچل پردیش کا دورہ کریں گے جہاں وہ 3650 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق دورہ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی بلاسپور ایمس کا افتتاح کریں گے، جس کا سنگ بنیاد بھی پی ایم نے رکھا تھا۔وزیر اعظم 1690 کروڑ روپے سے زیادہ کی قومی شاہراہ کو چار لین کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ صوبے سے خطے میں صنعتی ترقی اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نالہ گڑھ میں میڈیکل ڈیوائس پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور بندلہ میں گورنمنٹ ہائیڈرو انجینئرنگ کالج کا افتتاح کریں گے۔ ایک روزہ ہماچل پردیش دورہ کے آخری پڑائو میں وزیر اعظم کولو دسہرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔