۔27کروڑ سے زائد غیر منظم مزدوروں کو شناخت ملی :مودی

دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک میں غیر منظم کامگروں کے بدولت ملک کی ترقی ممکن ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ۔27 کروڑغیرمنظم کارکنوں کو، ای-شرم پورٹل کے قومی اعدادوشمار میں رجسٹریشن کرکے ایک نئی شناخت حاصل ہوئی ہے اور 38 کروڑ غیرمنظم کارکنوں کو سماجی تحفظ کے فنڈ سے فائدہ پہنچاہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی میں غیرمنظم مزدوروں کی حصہ داری بہت اہم ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں کل وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت کروڑوں غیرمنظم کارکنوں کی زندگی آسان بنانے کیلئے لگاتار کامکررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی اسکیموں سے، ان مزدوروں کے سماجی تحفظ کی یقین دہانی ہوئی ہے اور کووڈ وبا کے دوران ان کی مدد کیلئے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ حکومتنے مزدوروں سے متعلق 29 قوانین کو آسان بناتے ہوئے چار ضابطے ترتیب دیئے ہیں۔27 کروڑغیرمنظم کارکنوں کو، ای-شرم پورٹل کے قومی اعدادوشمار میں رجسٹریشن کرکے ایک نئی شناخت حاصل ہوئی ہے اور 38 کروڑ غیرمنظم کارکنوں کو سماجی تحفظ کے فنڈ سے فائدہ پہنچاہے۔مائی گرینٹ کارکنوں کے خوراک کیتحفظ کو بھی ایک ملک ایک راشن کارڈ کے تحت یقینی بنایا گیاہے۔اس کے لیے انہیں یہ سہولتدی گئی ہے کہ وہ پورے ملک کی پانچ لاکھ راشن دکانوں میں سے کسی بھی دکان سے راشن حاصلکرسکتے ہیں۔ پردھان منتری سیوندھی یوجنا کے تحت خوانچہ فروشوں کو آسان قرض کی سہولت فراہم کیجارہی ہے۔