۔217نئے کورونا معاملات فوتیدگی کوئی نہیں، 6اضلاع میںصفر متاثر ین

پرویز احمد

سرینگر //جموں و کشمیر میں روزانہ ہونے والے تشخیصی ٹیسٹوں کمی کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 4ہزار 779ٹیسٹ کئے گئے جن میں 217افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 74ہزار 272ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میںاموات کا سلسلہ پھر سے تھم گیا ہے اور منگل کو کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4779بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میںکورونا وائرس سے217افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے میں 13جبکہ کشمیر میں204افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر صوبے میں متاثر ہونے والے سبھی 204افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

 

کشمیر صوبے میں متاثر ہونے والے 204افراد میں سرینگر میں 54، بارہمولہ میں سب سے زیادہ 55، بڈگام میں 20، پلوامہ میں 10، کپوارہ میں19، اننت ناگ میں 28، بانڈی پورہ میں 4، کولگام میں 13، شوپیان میں 1 جبکہ گاندربل میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 1ہزار 169ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں ایک مرتبہ پھر اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے اور پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2432بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 5اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جن میں ادھمپور، ڈوڈہ، کٹھوعہ، کشتواڑ اور پونچھ شامل ہیں جبکہ دیگر 5اضلاع میں 13افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے سبھی 13افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔ جموں صوبے کے 13متاثرین میں ضلع جموں میں2، راجوری میں1، سانبہ میں6، رام بن میں1 جبکہ ریاسی میں 3افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 73ہزار 103ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں بھی کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2347بنی ہوئی ہے۔

ملک میں15,040مثبت،29 اموات
نیوز ڈیسک

نئی دہلی// ہندوستان میں منگل کو 15,040 نئے کوویڈ کیسز اور 29 اموات کی اطلاع ملی۔نئی اموات سے ملک بھر میں اموات کی تعداد 5,27,098 ہوگئی۔ملک بھر میں کل مجموعی تعداد 88.06 کروڑ سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔منگل کی صبح تک، ہندوستان میں ویکسینیشن کوریج 208.31 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ ویکسینیشن مہم کے آغاز سے اب تک 3.97 کروڑ سے زیادہ نوجوانوں کو کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔