۔200ہوم سٹے بنانے کی پیش رفت کا جائزہ اِنڈیا کے سربراہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات OYO

نیوز ڈیسک

سرینگر//او وَائی او اِنڈیا کے سِی اِی او اَنکیت گپتا نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی ۔ان کے ساتھ صدر کارپوریٹ افئیرس او وَائی او سدھارتھ داس گپتا بھی تھے۔سی اِی او نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموںوکشمیر حکومت کے اشتراک سے سرکردہ ٹریول ٹیک پلیٹ فارم او وائی او ہوٹلز اینڈ ہوم سٹیز کے پروجیکٹ ’’ کرائون آف اِنکریڈیبل اِنڈیا‘‘ کے تحت جموںوکشمیر میں رورل لائیو لی ہڈ س کے لئے 200ہوم سٹے بنانے کی پیش رفت کے بارے میںجانکاری دی۔سی اِی او نے لیفٹیننٹ گورنر کوجموںوکشمیر میں ہوم سٹے مالکان کو کمائی کے مواقع فراہم کرنے ، مہمانوں کے تجربے کو بڑھانے اور ان کی جائیداد کو مؤثر طریقے سے چلانے کے علاوہ سوشل میڈیا اور مارکیٹنگ پلیٹ فارموں کا استعمال کرتے ہوئے ہوم سٹے کی بیداری پیدا کرنے کے پروگرام کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔بتایا گیا کہ آزادی کا 75 سال کا جشن منانے پر 75 ہوم سٹے 15؍ اگست سے قبل اِفتتاح کے لئے تیار ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لئے بہترین ثقافت اور روایات کا تجربہ کرنے کے لئے معیاری رہائش او ردیگر سہولیات تیا رکرنے میں او وائی او گروپ کی کوششوں کی تعریف کی۔

 

یہ بات قابل ذِکر ہے کہ جموںوکشمیر یوٹی حکومت نے مشن یوتھ کے تحت 500 نوجوانوں کو 50,000 روپے کی ترغیب سے ہوم سٹے کے قیام کے لئے مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ہوم سٹیز کے آنے سے دیہی سیاحت کو فروغ ملے گا او رنوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔