۔20روزسے مہاکنڈ گول میں ائرٹیل کی سروس خراب | مقامی لوگوں کی جلد از جلد سروس ٹھیک کرنے کی مانگ

زاہد بشیر
گول//ضلع رام بن کے گول کا علاقہ مہا کنڈ پنچایت میں گزشتہ بیس روز سے لگا تار انٹر نیٹ اور فون کالنگ سسٹم میں کافی زیادہ خرابی آئی ہوئی ہے جس وجہ سے مقامی لوگ فون تک نہیں کر پا رہے ہیں ۔ جہاں آج ڈیجیٹل انڈیا کا نعرہ لگایا جا رہاہے اور ہر کام کو انٹر نیٹ (آن لائن )کے ذریعے کیا جا رہا ہے لیکن یہاں کی عوام آج اس ڈیجیٹل انڈیا کے دور میں بھی پریشان ہے ۔قامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بیس رو ز سے ائر ٹیل فون کالنگ اور انٹر نیٹ میں کافی زیادہ خرابی پیدا ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو کسی حد تک ٹھیک چلتی تھی لیکن اب بہت زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن ، ڈی ڈی سی چیرپرسن رام بن و سب ڈویژن انتظامیہ کے علاوہ ائر ٹیل کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیاکہ جلد از جلد علاقہ میں نیٹ ورک کو ٹھیک کیا جائے تا کہ لوگوں کو پریشانیوں سے چھٹکارہ مل سکے ۔